ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:زھینکار ملیوڈیس کاکلا وئیبھو پروگرام اختتام پذیر

بھٹکل:زھینکار ملیوڈیس کاکلا وئیبھو پروگرام اختتام پذیر

Mon, 30 Jan 2017 20:08:31    S.O. News Service

بھٹکل:30/جنوری  (ایس او نیوز) زھینکار ملیوڈیس آرٹس اسوسی ایشن کی جانب سے ناگ یکشھا ہال میں منعقدہ  ’’ زھینکار کلا وئیبھو 2017‘‘اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی اجلاس کا افتتاح کرنے کے بعد رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھٹکل کے فن کاروں کو ریاستی سطح پر متعارف کرانے میں زھینکار نامی ادارے کی کوششیں قابل ستائش ہیں، انہوں نے تمام سے اپیل کی کہ وہ اس کو مزید آگے لے جانے میں بھر پور تعاون کریں۔

والدین وسرپرستوں کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے لکچرر ڈاکٹر ایم این ہیرے مٹھ نے زھینکار ملیوڈیس  خاندان کو مبارکبادی پیش کی۔ ادارے کے صدر پرسنا پربھو نے سالانہ رپورٹ کی خواندگی کرنے کے بعد افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے جانکاری دی کہ ہمارے ادارے کے طلبا ریاستی سطح پر رینک حاصل کرتے ہوئے سوفی صد نتائج درج کرتے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔ سی پی آئی سریش نایک نے طلبا میں انعامات کی تقسیم کی۔ یکشھ گانا کے فن کار کیشوؤ آچاریہ کو کلا شری نامی ایوارڈموسوم کرتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔ ناگ یکشھا سبھا گرہ کے دھرم درشی رام داس پربھو نے صدارت کی۔ استاد سنجئے گوڑیگار نےاستقبال کرتے ہوئے نظامت کی ۔ استانی نینا پرسنا نے شکریہ اداکیا۔ پروگرام کے بعد بھرت ناٹیا کرناٹکا اور مصوری کی نمائش کی گئی ۔


Share: